• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شدید گرمی، ہوائیں گرم، ہیٹ اسٹروک کا خطرہ برقرار

کراچی (نیوز ایجنسیز) کراچی میں شدید گرمی کا راج، درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گرم ہواؤں اور لو چلنے سے گرمی کی شدت بڑھ گئی ، آئندہ 2؍ روز تک شدید گرمی جاری رہنے کا امکان اور ہیٹ اسٹروک کا خطرہ برقرار ہے ، درجہ حرارت 43ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ دوپہر کے اوقات میں لو چلے گی، شہری 11تا شام 4دھوپ میں نکلنے سے احتیاط کریں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اتوار کو شدید گرمی کا راج رہا، درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے ہوا میں نمی کا تناسب 21فیصد ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ وقفے وقفے سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

تازہ ترین