• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی دہشت گردی نے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فضل الرحمٰن

لاہور (نمائندہ جنگ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم اور بدترین درندگی سے وہاں کی صورتحال انتہائی نازک ہوچکی ہے ان مظالم نے ثابت کیا ہے اسرائیل دہشت گرد اور درندہ ہے جے یو آئی اسی دہشتگردی کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کریگی،غزہ میں میڈیا دفاتر اور فلیٹس کو تباہ کرنا در اصل دنیا کو اسرائیلی دہشت گردی سے آگاہ کر نے سے روکناہے تاکہ اسرائیل اپنا مشن پورا کر سکے ،اسرائیلی دہشت گردی نے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی انتہائی افسوسناک عمل ہے مسلم حکمران بے حسی چھوڑ کر فلسطینی عوام پر مظالم رکوانے کیلئے عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں۔ مر کزی میڈیا آفس کے مطابق وہ اپنی اقامت گاہ پر عید ملنے کیلئے آنے والے وفود پارٹی رہنمائوں حاجی اکرم خان درانی، مولانا محمد امجد خان و دیگرسے گفتگو کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ نہتے فلسطینیوں کے گھروں اور میڈیا دفاتر کو تباہ کر نے خلاف آواز بلند کر نا سب کی ذمہ داری ہے ۔

تازہ ترین