• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ ریشم بین الاقوامی نمائش میں سرمایہ کاری کے اربوں ڈالر معاہدوں پر دستخط

شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن میں اختتام پذیر ہو نے والی پانچویں شاہراہ ریشم بین الاقوامی نمائش میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، جس میں 158.3 ارب یوآن (24.6 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری شامل ہے ۔ان معاہدوں میں تعلیم ، جدید زراعت اور ہائی ٹیک صنعت سمیت شعبوں میں 72 اہم منصوبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔اس پانچ روزہ نمائش میں 98 ملکوں اور خطوں کے 1 ہزار900 سے زائد سفیر اور مہمان متوجہ ہوئے،جن میں سلوواکیہ ، بیلجیم ، جنوبی کوریا ، تاجکستان اور زیمبیا شامل ہیں۔نمائش میں شامل شرکا نے کہا کہ ایسے میں جب نوول کرونا وائرس عالمی وبا نے اب بھی پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے ، بین الاقوامی برادری کا مشترکہ طور پر اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے میں جوش و خروش اس پروگرام پر اعتماد کے زبردست ووٹ کے مترادف ہے۔

تازہ ترین