• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے 18سماج دشمن دھر لیے گئے، اسلحہ ومنشیات برآمد

اسلام آباد ،راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 18سماج دشمن دھر لیے گئے۔ وفاقی پولیس نےجر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیما نے پر کر یک ڈائون کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کرکے چرس، شراب اوراسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران بچو ں سے زبر دستی بھیک منگو انے والے دو سہو لت کا رروں سمیت 14پیشہ ور بھکاریو ں کی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی گئی۔ دریں اثناء راولپنڈی پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 4قمار بازوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمد کر لئے۔ ملزمان سے داؤ پر لگے16ہزار 500 روپے، 5 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کوگرفتار کرکے 761گرام چرس ، پستول 30بور، ایمونیشن برآمد کر لی ۔
تازہ ترین