• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ناجائز ، شریر اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے،لیاقت بلوچ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اسرائیل فلسطینیوں ، مسجد اقصیٰ اور غزہ میں ظلم ، جبر ، قتل و غارت گری اور جنگی جرائم کی انتہا کو پہنچ گیا۔ اسرائیل ناجائز ، شریر اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ریاست ہے ۔اسرائیل کے ناسور کا خاتمہ ہی عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پورے ملک میں اسلامیان پاکستان فلسطینیوں کے پشتی بان اور صیہونیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ ملی یکجہتی کونسل کی اپیل پر تمام شہروں اور مساجد میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ عوام سراپا احتجاج ہیں ۔ مسلم حکمران بیانات ، ٹیلی فون اور بے روح اجلاس کرنے پر ہی محدود ہیں ۔ کشمیر ، فلسطین ، افغانستان ، شام اور یمن کے مسلمانوں کا حق ہے کہ ملت اسلامیہ متحد ہو جائے ۔بے حسی ، نمائشی سرگرمیاں اور بزدلی ترک کریں اور پوری امت کو اسرائیل ، بھارت اور امریکی صہیونی سامراج کے خلاف متحد کر کے عالمی امن کے قیام اور مظلوم مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلانے کے لیے ایکشن پلان بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اندرونی اور بیرونی طور پر اسرائیل کا سرپرست اور بھارت کی پشتی بانی پر مامور ہے ۔ عالم اسلام کا اتحاد ہی تمام سامراجی اور مسلم و اسلام دشمن طاقتوں کو زیر کرسکتاہے ۔
تازہ ترین