• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت، بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی میں ناکامی

اسلام آباد (ساجد چوہدری،اپنے نامہ نگار سے) پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) وفاقی دارالحکومت کے ایریاز میں قائم اینٹوں کے بھٹوں کو مکمل طور پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے ، جس کے باعث جب یہ بھٹے چلائے جاتے ہیں تو فضائی آلودگی میں اضافہ ہو جاتا ہے ،ذرائع کے مطابق بعض جگہوں پر اگر ایک مالک کے دو بھٹے ہیں تو اس ایک بھٹہ تو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کروا لیا اور دوسرا مینوئل طریقے سے چل رہا ہے ، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاک ای پی اے فرزانہ الطاف شاہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے ایریاز میں کھلے تمام بھٹوں کے مالکان کو اپنے بھٹوں کو ہر صورت میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کرناہو گا، ہم رواں ہفتہ سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان بھٹوں کیخلاف بھرپور آپریشن کرنے والے ہیں جو بھی مالک اپنے بھٹے کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں کرے گا اس کا بھٹہ مسمار کر دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی حدود میں 63اینٹوں کے بھٹے ہیں ان میںسے کچھ فیصد بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوئے ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ سو فیصد بھٹے جدید ٹیکنالوجی پر منتقل ہوں۔
تازہ ترین