• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو ناچاقی پر چاقو کے وار سےلڑکی قتل، معمولی تنازع پر فائرنگ ،شہری زخمی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ بہارہ کہو کے علاقے اٹھال گائوں میں گھریلو ناچاقی پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا جبکہ چٹھہ بختاور میں سوشل میڈیا مسیج کی رنجش پر ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا، سائیں دلدار نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ گھریلو ناچاقی پر شہباز اور اشفاق نے میری بیٹی اقصیٰ کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ انجم کیانی نے شہزاد ٹائون پولیس کو بتایا کہ سوشل میڈیا مسیج کی رنجش پر ذوالفقار نے فائرنگ کر کے مجھے جان سے مارنے کی خاطر زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔
تازہ ترین