• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی طاقت کا استعمال بدترین سفاکیت ہے‘ جماعت اہلسنت

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسرائیل کا نہتے، پرامن، بیگناہ فلسطینی مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران طاقت کا بے دریغ استعمال سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ امریکہ کی فلسطین پالیسی اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔ بیت المقدس کو دارالحکومت بنانے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی امیر جماعت اہلسنت پاکستان سید شبیر حسین شاہ گیلانی‘ مفتی حنیف قریشی‘ ابرار احمد خان‘ مفتی محمد اسلم ضیائی‘ قاضی احمد حسن ہاشمی‘ راجہ ریاض نقشبندی اور پیر گلزار احمد نقشبندی نے این پی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ قائدین نے کہا کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے مسائل حل کرانے میں ناکام اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، دنیا کا سب سے بڑا ناسور یہود اور اسرائیل ہیں، اسلام اور کفر کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ فلسطین اور بیت المقدس پر بزور طاقت قبضہ کرنے والوں کیخلاف جہاد فرض ہو چکا ہے۔ قبلہ اول کی آزادی عالمی جنگ سے بچنے کیلئے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔
تازہ ترین