• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5لاکھ افراد کو ویکسینیشن لگائی جا چکی ہے ، ڈی سی لاہور

لاہور(خبر نگار) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے قائم کردہ مراکز پر اب تک 5 لاکھ افراد کو ویکسینیشن لگا دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایکسپو سنٹر کے 24 گھنٹے کی سروس کے باعث ویکسینیشن لگانے کے عمل میں تیزی آئی ہے ، مزید برآں ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے کنال روڑ اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ایس او پیز کی چیکنگ کی ، ڈی سی لاہور نے کہا کہ نہر میں نہانے سے بچانے کیلئے پیٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ،ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے لاری اڈہ اور سٹی بس ٹرمینل پر خصوصی ڈیسک قائم کردیئے ہیں اور مسافروں کے ٹمپریچر کو چیک کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین