• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیت المقدس اورمسجد اقصیٰ میں اقوام متحدہ کی امن فو ج تعینات کی جائے ، پریم یونین

لاہور (جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمدانور، چیئرمین ضیاء الدین انصاری ، سیکرٹری جنرل خیرمحمدتونیو اور سیکرٹری اطلاعات خالدمحمودچوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ بیت المقدس اورمسجد اقصیٰ میں اقوام متحدہ کی امن فو ج تعینات کی جائے۔پوری قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ امت مسلمہ کے حکمران بے حسی چھوڑ کر کشمیر فلسطین کے لیے آواز بلندکریں،پوری قوم یورپی ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں۔ مسلمان حکمرانوں کا المیہ ہے کہ یہ بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ اگر مسلم ممالک اکٹھے ہو جائیں تو اسرائیل ریزہ ریزہ ہو جائے ۔
تازہ ترین