• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 دن میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 487 گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے چالان

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے 3 یوم میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 487 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے چالان جاری کئے۔ ٹریفک پولیس نے 2 روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 487 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے جبکہ کورونا کی تیسری لہر میں 2 لاکھ 80 ہزار گاڑیوں کے چالان اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 78 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2102 پبلک سروس وہیکلز بند اور 01 لاکھ 91 ہزار 910 موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین