• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی ممالک او آئی سی کی سطح پر اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں،ملی یکجہتی کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کی مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک او آئی سی کی سطح پر اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں ،کفارآج بھی ایٹمی اسلحہ وافواج سے نہیں نوجوانوں کے جذبہ جہادو شوق شہادت سے ڈرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر و جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، نائب امیر ڈاکٹرعطاء الرحمٰن ، زاہد اختر بلوچ ، علامہ ہاشم موسوی ، سید حبیب اللہ شاہ چشتی ، علامہ مقصود علی ڈومکی ، جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی ، علامہ جمعہ اسدی ، جواد رفیع ، ولایت حسین جعفری نے نے اتوار کوملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیراہتمام اسرائیلی دہشت گردی ، مسجد اقصیٰ ، بیت المقدس پر حملوں ، معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی ، مسلم حکمرانوں کی غفلت و کوتاہی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کونسل کے صوبائی صدر مولانا عبدالحق ہاشمی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر شرکاء نے اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ،مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس وقت غزہ آزاد اور 57 اسلامی ممالک غلام ہیں ، مسلم ممالک کی اکثریت کا رویہ قابل افسوس ہے ۔ ہم پاکستان و اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے رویے کی مذمت کرتے ہیں ۔ مجاہدین کی جدوجہد کی بدولت امریکہ ، اسرائیل و کفار رسوا و ناکام ہوں گے ۔
تازہ ترین