• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نسیم ولی نے مشکل حالات میں حقوق کی جنگ لڑی،سیاسی و طلباء تنظیمیں ،وکلا رہنماء

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیاسی و طلباء تنظیموں اور وکلاء نے خان عبدالولی خان کی بیوہ بیگم نسیم ولی خا ن کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے پشتون ایس ایف صوبائی الیکشن کمیٹی کے ممبر وقار خان سدوزئی اور صوبائی ممبر فرید خان کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا ،حاجی نذر علی پیر علی زئی ،حاجی شان عالم کاکڑ، عین الدین ترین ،ثنا اللہ کاکڑ، غلام محمد کاسی ،یاسین آغا، صحبت کاکڑ، زمان کاکڑ،اخلاق بازئی ،ماسٹر عزیز کاکڑ،ندیم کاسی ملک عرفان بازئی اور حبیب ننگیال نے کہا ہے کہ مادر ملت مور بی بی کی وفات سے جمہوری جبر کے خلاف عملی جدوجہد کرنے کا ایک بڑا چپٹر بند ہوگیا جو مدتوں پورا نہیں ہوسکے گا۔ یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مور بی بی کو عوامی نیشنل پارٹی کا لیڈر شپ اس وقت ملا جب ہمارے سارے مشران اور ولی خان بابا جیل میں ضیاء اور بھٹو کے خلاف جدوجہد کر رہے تھے۔ جس کے بدلے ان کی آواز دبانے کے لیے ولی بابا کے ساتھ پشتون قوم کے رہنمائوں اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا۔ مور بی بی نے سخت مشکلات میں جس طرح پشتون قوم کی ترجمانی اور حقوق کی جنگ ضیا آمریت کے خلاف لڑی انکی برداشت اور ہمت کواہل بلوچستان سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مور بی بی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔ علاوہ ازیں نے پی ایس ایف بلوچستان مور بی بی کی وفات پر پورے صوبے میں دس دن کے لیے اپنی تنظیموں سرگرمیوں کو معطل کردیا۔بیا ن میں بیگم نسیم ولی خان کو ان کی سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیا کہ مور بی بی ایک ایسی سیاسی شخصیت تھیں جنہوں نے ایک ایسے وقت میں سیاست میں قدم رکھا جب خواتین کیلئے تعلیم بھی مکمل کرنا ایک گھٹن مرحلہ ہوتا تھا انہوں نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔مور بی بی بیگم نسیم ولی خان کو جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہد کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحومہ نے سیاسی شعور اور مساوی حقوق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔جبکہ سینئر قانون دن ساجد ترین ایڈووکیٹ نے خان عبدالولی خان کی شریک حیات بیگم نسیم ولی خان کے اچانک انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک بہادر عورت کو کھو دیا جو ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لئے لڑتی رہی انہوں نے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان کو جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہد کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ساجد ترین نے کہا کہ وہ ہمیشہ خان عبدالولی خان کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں اور ہمیشہ پاکستان میں بہت مشکل وقت میں مظلوم اقوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں اور باچا خان اور ولی خان کے نظریہ کو آگے بڑھایا ان کی وفات ہمارے لئے زیادہ تکلیف دہ اس لئے بھی ہے کیونکہ انہوں نے میرے ساتھ ہمیشہ اپنے بیٹے کی طرح سلوک رکھا۔انہوں نے خان ولی خان کی طرح ذاتی مفادات کو ترجیح دینے کی بجائے ہمیشہ کمزور اقوام کے مفادات کو ترجیح دیتی رہی ہم تاریخ میں ان جیسے لوگوں کو بہت کم دیکھتے ہیں اور ان کی روح بیشک یہ دنیا چھوڑ گئی ہے لیکن ان کا نظریہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
تازہ ترین