• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نسیم ولی کے انتقال پر پشتونخوامیپ کا اظہار ِ تعزیت

کوئٹہ(آن لائن )پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سربراہ خان عبدالولی خان کی اہلیہ اور اے این پی خیبرپشتونخوا کی سابق صدر محترمہ بیگم نسیم ولی خان کی انتقال پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ محترمہ بیگم نسیم ولی خان نے بجا طور پر ملک میں قوموں کے حقوق ،واک واختیار ،ملک میں جمہوریت ،وفاقی پارلیمانی ،آئینی سیاسی نظام کیلئے طویل جدوجہد کی اور ایک خاتون کی حیثیت سے بھی ان کی جدوجہد قابل ستائش تھی ۔ بیان میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی ہے کہ وہ مرحومہ کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائے ۔
تازہ ترین