• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ نے مرغی کے گوشت کی خصوصی پرائس چیکنگ کا آغاز کردیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس نے ضلع میں مرغی کے گوشت کی خصوصی پرائس چیکنگ کا آغاز کردیا گیا۔اس کے علاوہ مٹن اور بیف کی قیمتوں کی بھی پڑتال شروع کردی گئی ہے۔مقررہ قیمتوں سے زائد نرخ وصول کرنیوالے دکانداروں اور قصابوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں۔شہر کے علاوہ قصبوں میں بھی چکن کے نرخ کی پرائس چیکنگ کر دی گئی ہے۔گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے پرائس چیکنگ کے دوران قادر پور راں میں جرمانے عائد کیے ۔
تازہ ترین