• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینٹ جیکسن کی جیکٹ سوا کروڑ سے زائد میں نیلام

پانچ مرتبہ گریمی ایوارڈز جیتنے والی گلوکارہ جینٹ جیکسن کی مشہور جیکٹ اندازے سے 20 گنا زائد رقم یعنی سوا کروڑ روپے سے زائد روپوں میں نیلام کر دی گئی۔

55 سالہ گلوکارہ نے یہ جیکٹ 1990 میں جاپان کے دورے کے دوران پہنی تھی۔

گلوکارہ کی نیلام کردہ سیاہ جیکٹ میٹل ہارڈ ویئر کے باعث تین دن سے جاری نیلامی اور چار دہائیوں پر مشتمل اداکارہ کی اسٹیج ملبوسات اور یادگاری اشیاء میں قیمتی ہے۔

توقع کی جارہی تھی کہ جیکٹ 4ہزار سے6 ہزار ڈالر میں فروخت کی جائے گی تاہم توقع سے 20 گنا زائد قیمت میں فروخت ہوئی لیکن خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا

تازہ ترین