• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی حسین فنکار جوڑی، معرف اداکارہ و میزبان حنا الطاف اور اُ ن کے شوہر، اداکار، میزبان و گلوکار آغاز علی نے ایک دوسرے کے ساتھ  لاہور میں فرصت سے عید منائی۔

حنا الطاف نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر آغا علی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں ہی خوبصورت اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

حنا الطاف نے اس تصویر کے پیچھے چھپی کہانی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر عید کے پہلے دن صبح سویرے لی گئی تھی۔


حنا الطاف کا اپنی تصویر کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ’اُنہوں نے آغا علی کے ساتھ چائے پی اور بارش انجوائے کی،‘ حنا الطاف کی جانب سے اپنی اس پوسٹ پر آغا علی کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

آغا علی کی جانب سے حنا الطاف کی اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ’ماشاء اللّٰہ‘ لکھا گیا ہے۔

حنا الطاف اور آغا علی کی یہ تصویر مداحوں کو خوب بھا گئی ہے۔

مداحوں کی جانب سے اس تصویر پر تا حال تعریفی اور اس خوبصورت فنکار جوڑی کے لیے دعائیہ کمنٹس جاری ہیں۔

تازہ ترین