• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر رفعت کی سوشل میڈیاصارفین سے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی اپیل

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حیدر رفعت نے انٹرنیٹ صارفین سے اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔

حیدر رفعت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک جلتی ہوئی موم بتی کی تصویر شیئر کی ہے۔

یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھاہے کہ ’میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں! آپ اہمیت رکھتے ہیں۔‘


انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم یہاں آپ کے ساتھ ہیں۔‘

حیدر رفعت نےسوشل سوشل میڈیا صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھاکہ ’براہ کرم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اچھے مقصد کے لیے استعمال کریں اور  جلتی ہوئی موم بتی کی تصویر اپ لوڈ کر کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔‘

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد209 ہو گئی ہے جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہیں،  ان حملوں میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات اور دیگر املاک بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین