• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نون لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پارٹی اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق شہباز شریف آج سے بیرون ملک سفر کرنے کے مجاز نہیں رہے، ان کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی وجوہات بھی نوٹی فکیشن میں درج کی گئی ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کہنا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی اور کابینہ نے اس کی منظوری دی۔

تازہ ترین