کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے اپنی والدہ ظلِ ہما کی برسی پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
احمد علی بٹ نے والدہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کی آج برسی ہے۔
اداکار نے لکھا کہ ’والدہ آج کے دن آپ ہمیں چھوڑ گئیں اور پھر اس دن کے بعد سے کچھ بھی پہلے جیسا نہ رہا۔‘
احمد علی بٹ نے کہا کہ وہ آج بھی ماں جی کو یاد کرتے ہیں، اور اُن سے محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے مداحوں سے اپنی والدہ کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔
گزشتہ دنوں مدرز ڈے کے موقع پر اداکار احمد علی بٹ نے نانی میڈم نور جہاں اور والدہ ظلِ ہما کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے مدرز ڈے کی مبارکباد دی تھی۔
واضح رہے کہ احمد علی بٹ ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی بیٹی ظلِ ہما کا انتقال 2014 میں مختلف امراض کے باعث ہوا تھا، احمد علی بٹ میڈم نور جہاں کے نواسے اور ظلِ ہما کے بیٹے ہیں۔