• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چک بیلی، باہیا میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین

 چک بیلی کے علاقے باہیا میں گزشتہ ہفتے ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول محسن جاوید کی بیوی اوراس کا دوست ہی قاتل نکلے،پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل اور واردات میں استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، مقتول محسن جاوید کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی۔

ملزمان نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ ملزم تیمور اور خاتون کی 4 سال سے دوستی تھی، دونوں شادی کرنا چاہتے تھے،انہوں نے منصوبہ بندی سے محسن جاوید کو قتل کیا۔

مقتول کی بیوی نے واقعے کے وقت بےہوش ہونے کا ڈرامہ رچایا، پولیس نے مقتول کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا ہے۔

تازہ ترین