• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم منیر کا مسئلہ فلسطین پر خاموشی پر اظہارِ تشویش

معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے   عالمی دنیا کی مسئلہ فلسطین پر خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’نام نہاد عالمی طاقتیں مسلمانوں کی جانوں کی پرواہ نہیں کرتیں، اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف اور ہندوستان کے غریب اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف مظالم و جرائم پر ان کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے۔‘

اداکارہ نیلم منیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پینٹ کی ہوئی تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں ایک معصوم بچے کو فلسطین کا جھنڈا تھامے پریشان حال بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ فلسطینیوں کی بے بسی کا سبب مسلم ممالک کا اسرائیل کے خلاف آواز نہ اٹھانا ہے‘




واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد209 ہو گئی جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہیں۔ 

ان حملوں میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات اور دیگر املاک تباہ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین