صوبہ خیبرپختونخوا میں تمام اسکولز 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولز بندش کا اعلامیہ جاری کردیا، تمام پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری اسکولز 23 مئی تک بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ماڈل اسکولز، کیڈٹ کالجز، مدارس اور ٹیوشن سنٹرز بھی 23 مئی تک بند رہیں گے۔
اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پنجاب بھر میں اسکول 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔