• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کردی


وزیر اعظم عمران خان نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو ایکنک کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے ایکنک کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزراء اسد عمر، حماد اظہر، خسرو بختیار ایکنک کے ارکان میں شامل ہیں۔

پنجاب سے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ایکنک کے رکن مقرر کردیئے گئے، سندھ سے نثار احمد کھوڑو ایکنک کے رکن ہوں گے۔

خیبر پختونخوا سے تیمور سلیم جھگڑا ایکنک کے رکن مقرر کردیئے گئے، جبکہ بلوچستان سے  وزیر مواصلات نوابزادہ طارق خان مگسی ایکنک کے رکن ہوں گے۔

تازہ ترین