• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فضائیہ کی غزہ کی پٹی پر دوبارہ بمباری، بلند عمارت کو نشانہ بنانےکی دھمکی

اسرائیلی فضائیہ نےغزہ کی پٹی پر دوبارہ بمباری شروع کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بیت لاہیہ، حی الشجاعیہ، دیر البلح پر بمباری کی۔ 

غزہ سے عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے مخصوص مکانات کو نشانہ بنایا۔

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں برج المہند کی بلند عمارت کو نشانہ بنانےکی دھمکی دی ہے۔ 


برج المہند کی عمارت میں فلسطینی حکومت کے دفاتر ہیں۔ اسرائیلی فوج کی وارننگ کے باعث عمارت کو خالی کرادیا گیا۔

تازہ ترین