یورپی یونین کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اولین ترجیح تشدد کی روک تھام ہے۔
برسلز میں میڈیا اور اقوام متحدہ کے اسکولوں پر اسرائیلی بمباری کی وجہ سے اس پر پابندی لگنے کے صحافی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اسرائیل پر پابندیوں کا سوال ابھی تک نہیں اٹھایا گیا ہے۔
پیٹر اسٹانو کا کہنا تھا کہ یورپی یونین مشرق وسطیٰ میں بامقصد مذاکرت کی بحالی چاہتا ہے۔