• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی حمایت میں ٹوئٹ، چیک ری پبلک کے سفیر کی کویتی وزارت خارجہ میں طلبی

متنازع ٹوئٹ کرنے پر کویت کی وزارت خارجہ نے چیک ریپبلک کے سفیر کو طلب کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیک سفیر مارٹن ڈوفراک نے اسرائیل کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا۔ 

ادھر کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چیک سفیر ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ چیک سفیر نے کویت کے سرکاری موقف اور کویتی عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ 


کویتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چیک سفیر کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق چیک سفیر نے حکومت کویت اور عوام سے معذرت کرلی ہے۔

تازہ ترین