• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


باؤلنگ جیسے کھیل میں درست انداز سے گیند پھینک کر تمام پنوں کو گرادینا اچھے اچھوں کے لیے مشکل ہے، مگر ایک ’دادی، نانی‘ کی عمر کی بڑی بی نے سب کو حیران کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں دادی جی کی مہارت سے پھینکی گئی باؤلنگ اور اس سے ٹکرا کر تمام پنوں کا گر جانا حیرت کا سبب بن گیا۔

دادی کی کامیاب اسٹرائیک کو دیکھ کر اس کھیل کے ماہرین نے دانتوں تلے انگلی دبالی ہوگی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے، جسے خوب سراہا جارہا ہے۔


کورونا وائرس سے بچاؤ کا ماسک اور ساڑھی میں ملبوس دادی کی باؤلنگ کی کامیاب اسٹرائیک کی ویڈیو کو اس کے ایک پوتے نے فخریہ کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

مندرجہ بالا کلپ شاید آپ کو بھی دادی جان کی صلاحیتوں کو سراہانے پر مجبور کردے اور آپ بھی اس 15 سکینڈ کی ویڈیو کے بعد اس بڑی بی کے کھیل سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

پیلی ساڑھی میں ملبوس دادی جی نے باؤلنگ کو ریمپ پر اس انداز سے چھوڑ کر وہ سامنے رکھی پنوں سے ٹکرائی اور وہ ساری کی ساری پن گر گئیں۔

دادی کا فاتحانہ انداز بھی بڑا سادہ سا تھا، وہ ایک انداز سے مڑیں اور سب سے پہلے اپنا ماسک درست کیا اور اسی انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اس ویڈیو کو ابتدائی طور پر 80 ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا اور 11 ہزار سے زائد نے پسندیدگی کی سند مہیا کی جب کہ اس پر مزیدار تبصرے بھی آئے ہیں۔

لوگوں نے دادی کو اس کارنامے پر اپنے اپنے انداز میں خوب مبارک باد دیں۔

تازہ ترین