• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بمباری سے فلسطینی وزارت اوقاف کی عمارت تباہ


غزہ پر اسرائیل کی بمباری نہ رُکی، فلسطینی وزارت اوقاف کی عمارت بھی تباہ کردی۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں نے شدید بم باری کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے کم از کم 70 حملے کئے۔

خبرایجنسی کا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل انتہائی گنجان آباد ساحلی علاقے میں گرے۔

غزہ سے عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے مخصوص مکانات کو نشانہ بنایا۔

اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے غزہ میں برج المہند کی بلند عمارت کو نشانہ بنانےکی دھمکی دی تھی۔

تازہ ترین