• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا کے 886 نئے کیس رپورٹ، 12 مریض انتقال کرگئے، وزارت صحت

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 886 نئےکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق  مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 980 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7ہزار 174 ہوگئی ہے۔ 


وزارت صحت نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں میں کوروناکے 1127 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 914 ہوگئی ہے۔ اور ایکٹیو کورونا کیس 7 ہزار 892 ہے جبکہ 1377 کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین