• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالم دین مولانا طارق جمیل بھارتی اداکار سلمان خان کے فین ہوگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھارتی اداکار سلمان خان کے فین ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہور ہی ہے جس میں وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز لکھاری جمیل سلیم خان سے مخاطب ہیں۔مولانا طارق نے جمیل سلیم خان کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے بیٹوں سلمان خان، ارباز اور سہیل خان کو بھی عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔معروف عالم مولانا طارق جمیل نے اداکار سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شعیب اختر نے بتایا کہ سلمان خان اپنے والدین کے آگے ادب کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور ان کا ہر حکم مانتے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے یہ بھی کہا کہ والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت کے اوصاف کی وجہ میں بھی سلمان خان کا فین کا ہوگیا ہوں۔معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سلیم خان کو کہا کہ سلمان خان جیسے خدمت گزار بیٹا ہونے پر بھی آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

تازہ ترین