• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کا گریجویشن مکمل ہوگیا۔ انہوں نے فائن آرٹس اور ٹی وی و فلم پروڈکشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آریان کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے اور اب ان کی پڑھائی مکمل ہوچکی ہے۔

کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں اتوار کے روز کورونا ایس او پیز کے تحت گریجویشن کی ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبا و طالبات کو ان کی اسناد سے نوازا گیا۔

تقریب کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا جس کے بعد آریان کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ ان کا بیٹا آریان ان کی طرح اداکار نہیں بننا چاہتا بلکہ وہ فلم ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دینا چاہتا ہے۔ 

تازہ ترین