• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان: فلسطین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے کار ریلی

ایتھنز(مرزارفاقت حسین)یونان کے درالحکومت ایتھنز میں اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کے خلاف ایک پرامن کار ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔کار ریلی کا اہتمامفلسطین کمیونٹی اور پاکستان کمیونٹی اور فرینڈز آف کشمیر اور پاکستان تحریک انصاف یونان نے کیا تھا ۔کار ریلی میں فلسطینی عورتوں اور بچوں نے بھی شرکت کی ۔کار ریلی اولمپک سٹڈیم سے شروع ہوکر یونان پارلیمنٹ ہاؤس سنتغما پہ اختتام پذیر ہوئی ۔کار ریلی کے دوران پولیس نے سیکورٹی کی سخت انتظامات کر رکھے تھے انہوں نے مظاہرین کو اسرائیل سفارت خانے کا سامنے جاکر مظاہرہ کرنے سے روک دیا تھا ۔پولیس نے اسرائیل سفارت خانے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کر رکھا تھا اس لئے کار ریلی کو پہلے ہی راستے سے موڑنا پڑا ۔ کار ریلی امریکن سفارت خانے کے سامنے ایک دو منٹ کے لئے روکی گئی یہاں پر بھی پولیس کی بھاری نفری موجود تھی انہوں نے مظاہرین کو گاڑیاں روکنے سے منع کردیا ۔ریلی میں موجود بچوں اور عورتوں نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ اسرائیل مظالم کے خلاف نعرے بازی اور آزاد فلسطین کا مطالبہ کر رہے تھے اور دنیا سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ اسرائیل کو اس کے اقدام سے باز رکھیں اور اسکو مجبور کریں کہ وہ فلسطینی علاقے واپس کرے ۔ ریلی کے دوران پاکستان کمیونٹی اور فرینڈز آف کشمیر کے چوہدری عتیق الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پوری دنیا خاص طور پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ علاقے میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔اسرائیل کو اسکے مذموم ا عزائم سے باز رکھے تاکہ یہ بیگناہ شہریوں کا قتل عام نہ کرے ۔ پاکستان کمیونٹی کے صدر چوہدری شاہد نواز وڑائچ نے کہا کہ ہم ہر حال میں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور دکھ اس بات کا ہے کہ اقوام عالم اس دہشت گردی پربالکل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔اس وقت دنیا کو دہشت گردی نظر نہیں آرہی ہے۔ ہم شدید الفاظ میں اس بات کی مذمت کرتے ہیں اور ہر حال میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف یونان کے رہنما چوہدری وجاہت بابر نے بھی اسرائیل کی مذمت کی اور مسلمانوں سے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ایک پلٹ فارم پہ اکٹھے ہوجائیں اور سب مل کرفلسطینی بہن بھائیوں کے لئے آواز اٹھائیں۔
تازہ ترین