• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی سفر میں نرمی کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ مسافروں کا دباؤ بڑھ گیا

راچڈیل (ہارون مرزا)بین الاقوامی ہوائی سفر کیلئے پابندیوں میں نرمی کے بعد ہیتھرو ایئر پورٹ پر مسافروں کا دبائو بڑھ گیا، ریڈ لسٹ ممالک میں شامل ہندوستان سے برطانیہ پہنچنے والی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ کوویڈ کی مختلف حالتوں کی نشاندہی کے باوجود مختلف پروازوں سے آنیوالے مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے سے قبل ہیتھرو ائیر پورٹ پر گھنٹوں قطاروں میں کھڑا کیا جا رہا ہے، پچاس سالہ میگی سیسن نے بتایا کہ اسے ہندوستان سے برطانیہ پہنچنے کے بعد لینڈنگ سے قرنطین ہوٹل تک ساڑھے چار گھنٹے کا وقت لگ گیا، بعض مقامات پر معاشرتی فاصلے کو نظر انداز کیا گیا،ریڈ لسٹ ممالک کے مسافروں کو مرکزی ہال کے دائیں طرف امیگریشن کیلئے قطار بنانے کی ہدایت کی گئی، ریڈ لسٹ میں شامل نہ ہونیوالے ممالک سے آنیوالے مسافروں کو بھی پانچ میٹر کے فاصلے پر قطار میں کھڑے پایا،وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہجوم کی جگہ تھی جہاں مختلف علاقوں سے آنیوالے سینکڑوں لوگ ایک ہی جگہ اکٹھے تھے، ہندوستان سے آنیوالے افراد کوامیگریشن لائن میں کئی گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، غیر ریڈ لسٹ اور ریڈ لسٹ ممالک کے مسافروں کے لیے یکساں مسائل سمجھ سے بالاتر ہیں، لمبی قطاروں میں بغیر معاشرتی فاصلے کے کھڑے لوگ برطانیہ پہنچ کر قرنطین کرنے کے پورے مقاصد کو بری طرح کچل رہے ہیں، ریڈ لسٹ کے ممالک کے مسافروں کو بھی امیگریشن کی اسی قطار میں کھڑا کیا جا رہا ہے جہاں سے تمام افراد امیگریشن کیلئے گزرتے ہیں، میگی سیسن نے دعوٰی کیا کہ پاسپورٹ ، مسافر لوکیٹر کے فارم اور ہوٹل کی تفصیلات ظاہر کرنے کے بعد "سرخ فہرست" مسافروں کو 15 گروپوں میں ڈال دیا گیا تھا اور اپنا سامان جمع کرنے کے لئے نیچے کی طرف روانہ ہو گئے تھے لیکن یہ بھی اسی مسافر علاقے میں تھے یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں ٹریفک لائٹ سسٹم متعارف کرایا گیا جس کے تحت سرخ‘ امبر اور گرین ممالک کی تین فہرستیں مرتب کی گئی ہیں ریڈ ممالک سے آنیوالے مسافرو ں کو ہر صورت برطانیہ پہنچنے پر اپنے خرچہ پر قرنطین اختیار کرنا پڑیگا جبکہ امبر والوں کو گھر میں آئسولیٹ ہونیکی اجازت ہے، گرین ممالک کے مسافروں کو برطانیہ واپسی پر کسی قسم کے قرنطین کی ضر ورت نہیں تاہم انہیں کورونا کا منفی ٹیسٹ لینا لازم ہوگا۔
تازہ ترین