• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین سالڈیرٹی کمپین اور دیگر تنظیموں کا مظاہرہ

برمنگھم( پ ر)فلسطین سالڈیرٹی کمپین اور دوسری تنظیموں کے اشتراق سے برمنگھم سٹی سنٹر میں فلسطینیوں کی حمایت میں زبردست مظاہرہ ہواجس میں مختلف کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور اسرائیل کے مظالم کی بھرپور مذمت کی۔ فلسطین سالڈیرٹی کیمپین کے نعیم مالک نے اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے نتیجہ میں سویلین افراد کی شہادت کی مذمت کی اور عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ سٹاپ دی وار کے سٹیورٹ رچرڈسن نے کہا کہ برمنگھم کے سٹی کونسلرز اس مظاہرے سے کیوں غائب ہیں کیا ان کو فلسطین میں ہونے والا ظلم نظر نہیں آرہا اسی طرح ممبرز آف پارلیمنٹ کو بھی ان مظاہروں میں شرکت کرکے اسرائیل کی مْذمت کرنا چائے تحریک کشمیر کے خواجہ سلیمان نے کہا کہ آج اسرائیل کی جو حمایت کرتا ہے وہ اسرائیل کی دہشت گردی میں اس کا ہاتھ بٹا رہا ہے ہمیں ان سب کی مذمت کر نی چا ہئے۔ تحریک کشمیر کے صدر فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کاگھٹ جوڑ عالمی امن کے لئے خطر ہ ہے۔ ہمیں اسرائیل اور بھارتی مصنوعات کا بایئکاٹ کرنا چا ہئے مظاہرین فلسطین کے حق میں خوب نعرے لگائے۔
تازہ ترین