• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں فلسطینیوں کے حق میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

اوسلو(ناصراکبر) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ناروے سمیت پوری دنیا میں احتجاج کیا جارہا ہے ۔ناروے عید کے دوسرے روزنارویجن پارلیمنٹ کے باہراسرائیل کی فلسطینیوں پر جارحیت اور دہشت گردی کےخلاف پر امن احتجاج کیا گیا مظاہرے میں پاکستانی ،اسرائیلی، عربی ہر طبقہ فکر رنگ ونسل کے افراد نے شرکت کی ۔ فضا اللہ ہواکبر اور فری فلسطین کے نعروں سے گونجتی رہی مظاہرےکے شرکا نےاقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے پر بھی زور دیاجبکہ پرامن احتجاج سے سینئر سیاستدان ناصر احمد ،ایس این پی کے محمدحسن پرویز راجہ ،محمد عبد اللہ ،حافظ زکریا حسین اور دیگرخواتین و حضرات نے خطاب کیا۔ اسرائیلیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کورونا سے صحتیاب ہونے والے تحریک انصاف ناروے کے سینئر رہنما چوہدری مدثر علی نےمظاہرے میں شرکت کی۔ پر امن احتجاج میں تحریک کشمیرناروے کےصدر سید شاہ حسین کاظمی، عزیز الرحمن خان ،مولانہ محمداسجد اسلامی کلچرل سینٹر کے امام مولانا سلیم اللہ علوی محمدسلیمان حسین حاجی محمد افضل ڈاکٹر حامدفاروق ،عبدالہادی اور دیگر سیاسی سماجی مذہبی رہنما خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے کہا کہ فلسطینیوں کو بھی دوسرے لوگوں کی طرح مساوی حقوق کا حق ہے انہیں جینے کا حق ہےاپنی سرزمین کا حق ہے اورامن سے زندگی گزارنے کا حق ہے۔
تازہ ترین