• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیشتر برطانوی موسم گرما کی تعطیلات مقامی طور پر منائیں گے

لندن (پی اے) بیشتر لوگ سفر پر کوویڈ اثرات کے پیش نظر اپنی تعطیلات برطانیہ میں ہی گزارنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق بیشتر افراد کےرواں سال مقامی طور پر چھٹی منانے سے ملک کی معیشت کو اربوں پونڈز کا فائدہ ہوگا۔ٹریولاج کے مطابق 2000 بالغان سے کئے گئے ایک سروے سے یہ اشارہ ملاہے کہ اس موسم گرما میں پانچ میں سے چار سے زیادہ افراد مقامی قیام کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ، اس کی بنیادی وجہ کوویڈ۔ 19 کے بین الاقوامی سفر پر پڑنے والے اثرات ہیں۔ ہوٹل چین کا تخمینہ ہے کہ اس سے برطانیہ کی معیشت کو 31 بلین پونڈزتک کا فائدہ ہو سکتا ہے۔ نصف جواب دہندگان نے بتایا کہ مارچ 2020 میں پہلا لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے انہیں چھٹی نہیں ملی۔ کارنووال ، ڈیوان ، بلیک پول ، برائٹن اور بورن متھ ساحلی تعطیلات منانے کے سب سے مشہور مقامات میں شامل ہیں ، جبکہ سروے میں لیک ڈسٹرکٹ ، نارتھ ویلز اور سکاٹش ہائی لینڈ سرفہرست دیہی مقامات ہیں۔ سٹڈی میں جن افراد سے سوالات کئے گئے ان میں چار میں سے ایک نے بتایا کہ وہ اس موسم گرما میں شہر کا رخ کر رہے ہیں ، جوب دہندگان نےآکسفورڈ ، آبرڈین اور باتھ سب سے مشہورمقامات بتائے۔ٹریولاج کی ترجمان شکیلہ احمد نے کہا کہ آج ہم برطانیہ بھر میں اپنے تمام ہوٹلوں کے دوبارہ کھل جانے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں اور ہم گرمی کے ایک مصروف موسم کے لئے تیار ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین