• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریمیئر لیگ میں لیڈز یونائیٹڈ نے برنلے اور سائوتھمپٹن نے فلہام کو ہرا دیا

لندن( نیوزڈیسک)انگلش پریمیئر لیگ میں لیڈز یونائیٹڈ نے برنلے اور سائوتھمپٹن نے فلہام کو شکست دے دی۔ ویسٹ ہام اور برائٹن کے مابین کھیلا گیا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ پریمیئر لیگ کے ٹرف مور اسٹیڈیم، برنلے میں کھیلے گئے میچ میں لیڈز یونائیٹڈ نے برنلے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے ہرایا۔ برنلے کی جانب سے روڈریگو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور2 گول اسکور کئے۔ میٹیوز کلچ اور جیک ہیریسن نے ایک، ایک گول کیا۔ سینٹ میری اسٹیڈیم، سائوتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں سائوتھمپٹن نے فلہام کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے چی ایڈمز، نیتھن ٹیلا اور تھیو والکوٹ نے ایک، ایک گول کیا۔ ایمکس ا سٹیڈیم، فالمر میں ویسٹ ہام اور برائٹن کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔
تازہ ترین