کراچی (نیوزڈیسک) سماجی خطرات کے باعث چین برتھ پالیسی میں نرمی کا خواہاں ہے۔ حالیہ مردم شماری میں ملک میں شرح افزائش میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے جس کے تدارک کی ضرورت ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے زائد عمر افراد کا تناسب بہت بڑھ جائے گا۔ 2020 کی مردم شماری میں فی خاتون 1.3 بچہ کی شرح سامنے آئی ہے۔ یہ شرح جاپان اور اٹلی جیسی ہے۔