• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی منظر نامہ، 4 یورپی ملکوں میں ای وی ایم ناکام، بیلٹ پیپر بحال

اسلام آباد (طاہر خلیل) موجودہ بیلٹ پیپر کی جگہ 120ارب روپے کی لاگت سے الیکٹرانک اور انٹر نیٹ ووٹنگ کا کھیل کھیلنے کا شوق رکھنے والے حضرات کیلئے حوصلہ شکن خبر ہے کہ آئر لینڈ ، فن لینڈ ، ہالینڈ اور جرمنی نے ای وی ایم ( الیکٹرانک وئوٹنگ مشین ) اور انٹر نیٹ وئوٹنگ سے دستبرداری کے بعد دوبارہ بیلٹ پیپر سسٹم اپنا لیا ہے ۔مغربی یورپ کے ملکوں میں20،20سال سے ای وی ایم زیر استعمال تھا، مگر کمزور شفافیت اور سیکورٹی فیچرز کی کمی کے سبب محولہ ملکوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور دوبارہ بیلٹ سسٹم رائج کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو چکا ہے ،حکومت نے ملک میں انتخابی اصلاحات کے نفاذ کیلئے اپوزیشن سے رابطے کئے ہیں تاکہ اتفاق رائے سے نیا انتخابی نظام لایا جاسکے ، اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش کردہ مسودہ حکومت اپوزیشن کے مابین اختلافات کو اتفاق رائے ہیں بدل سکتا ہے۔

تازہ ترین