• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائے عالمگیر، کبوتر بازی پرجھگڑا، 2 بھائی چچا سمیت قتل

سرائے عا لمگیر، گجرات (نا مہ نگار، نمائندہ جنگ)گجرات کے علاقہ سرائے عالمگیر میں کبوتر بازی کے جھگڑے پر 2بھائیوں کو چچا سمیت قتل کردیا گیا۔4ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔طارق نےکارسواررشید اور بھتیجوں پر کھمبی پل کے قریب فائرنگ کی،نواحی گاؤں نر یال کے50سالہ محمد رشید با بر ولد محمد شریف اپنے دو بھتیجوں 20سالہ سعداور 22سالہ سیف ولد عبدالحمید کے ہمراہ کارمیں سوار ہو کر سرا ئے عالمگیر سے واپس گاؤں جا رہے تھے کہ نہر اپر جہلم کھمبی پل کے قریب مو ٹر سائیکل سوار مخالفین طارق وغیرہ نے اندھا اندھا دھند فائرنگ کرکے تینوں کوموقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیااور فرار ہوگئے۔

تازہ ترین