• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس، نجی کمپنی کے اثاثے ضبط کرنے کے کیسز سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس اور نجی کمپنی بی فار یو کیس میں جائیدادیں ضبط کرنے سے متعلق مختلف درخواستوں میں تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔پیر کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزمہ ناہیدمنظور کے اثاثے منجمند کرنے کی ایک درخواست جبکہ سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو نقصان پہنچانے کے کیس میں بی فار یو نامی نجی کمپنی اورآدم امین چوہدری کے اثاثے منجمندکرنے کیلئے نیب کی 4الگ الگ درخواستوں پر سماعت کے دوران تفتیشی افسران اور نیب پراسیکیوٹر سہیل کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے بغیر کاروائی سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین