• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں دکانیں رات آٹھ بجے بند

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں پیر کو بھی مجموعی طور پر شہر بھر میں لاک ڈاؤن جاری رہا ۔ ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے کھلنے والی دکانیں بھی رات 8بجے بند کر دی گئیں، تاہم گلی محلوں میں موجود بعض دکانیں کھلی رکھنے کے علاوہ آبپارہ مارکیٹ ،آئی نائن اور پی ڈبلیو ڈی روڈ پر بھی بعض دکاندار شٹر نیچے کر کے کاروبار کرتےرہے۔ اسسٹنٹ کمشنراور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اپنے اپنے علاقوں کا جائزہ بھی لیتے رہے۔ جی 9مارکیٹ مکمل طور پر بند تھی سوائے ان دکانوں کے جن کو آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن نے اجازت دی ہے۔ ادھرجی8 مرکز مکمل طور پر بند رہا۔
تازہ ترین