• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیت اورجرمانوں کی ادائیگی پر اڈیالہ جیل سے 18قیدی رہا

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کوملنے والی معافی اوردیت وجرمانہ کی ادائیگی پر اڈیالہ جیل سے48اسیروں کو رہائی ملی ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے امسال عیدکے موقع پرپنجاب بھرکی جیلوں میں بندمعمولی نوعیت کے جرائم میں سزایافتہ قیدیوں کی سزامیں دوماہ کی کمی کااعلان کیاتھا ،جس سے اڈیالہ جیل میں متعدداسیروں کوفائدہ پہنچا اوران کی سزاؤں میں تخفیف ہوئی ،تاہم اڈیالہ جیل کے 30 ایسے قیدی تھے جن کی سزادوماہ یااس سے کم رہ گئی تھی جنہیں معافی دے کررہاکردیاگیا ۔ جرمانوں اوردیت کی عدم ادائیگی کے باعث بھی متعدد اسیر جیلوں میں بندہیں اورعیدالفطرپرجیل انتظامیہ کی کوششوں سے بعض فلاحی اداروں کی جانب سے دیت اورجرمانے اداکرکے انہیں رہائی دلائی جاتی ہے امسال عیدالفطرپرسینٹرل جیل اڈیالہ سے ایسے18قیدیوں کوبھی رہائی ملی جن کی دیت اورجرمانوں کی ادائیگی عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن اورمدینہ گروپ فیصل آباد کی جانب سے کی گئی ۔
تازہ ترین