• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرالتوا ترقیاتی اسکیمات کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ (پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ ودیگر نے کہا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن کی تمام رکی ہوئی ترقیاتی اسکیمات کو پی ایس ڈی پی 2021میں شامل کیا جائے جبکہ تحصیل ناناصاحب کا سپیرہ راغہ روڈ جوگزشتہ 9سال سے تعمیر ہورہا ہے اس کا زیرالتوا کام فوری مکمل کیا جائے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشین ڈویژن اور قلعہ عبداللہ کی طرح ضلع پشین کو بھی دو ضلعوں میں تقسیم کیا جائے ۔ کوئٹہ پشین قلعہ عبداللہ کی آبادی پورے صوبے کی آبادی کا ساٹھ فیصد ہے لہٰذا ضروری ہے کہ پشین کو بھی فوری طور پر دو ضلعوں میں تقسیم کیا جائے ۔
تازہ ترین