• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلامانہ پالیسیوں نے ملکی بنیادیں ہلا کررکھ دیں،جمعیت ن

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ ملک کو اسلام کی بالادستی اور جمہوری حکمرانی سے بہرہ ور کرنے کی بجائے ہمیشہ اپنے طبقاتی مفادات اور عالمی قوتوں کے ایجنڈے کو ترجیح دی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں آج ملک نہ صرف معاشی طور پر تباہ حالی کا شکار ہے بلکہ بحرانوں سے ملک اضطراب اور بے چینی کی کیفیت سے دوچار ہے اورقومی خود مختاری اور ملکی سالمیت بھی داؤ پر لگ چکی ہے۔ غلامانہ پالیسیوں کے تسلسل نے ملک کی بنیادیں ہلا کررکھ دیں، ان پالیسیوں نے سوائے ملک کو نقصان پہنچانے کے کچھ نہیں دیا اور نہ آج تک کوئی سیاسی ادارہ مضبوط ہو سکا اگر پاکستان آئینی ادارے خودمختار ہوتے تو آج ملک میں عدم استحکام نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے متفقہ بآور فیصلوں اورآزادانہ پالیسیوں سے نہ صرف عوامی مسائل کو حل کر سکتے ہیں بلکہ ملک میں سیاسی معاشی اور اقتصادی انقلاب برپا کرنے سے ملک میں استحکام لاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی بالادستی سے روگردانی کی سزا ہمیں قومی طبقات اور اداروں کی باہمی کشمکش کی صورت میں مل رہی ہے جب تک ملک میں قرآن وسنت کی بالادستی نہ ہو ان بحرانوں سے نجات ممکن نہیں ۔
تازہ ترین