• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطیات خون میں انتہائی کمی،تھیلی سیمیا فیلوز کو شدید مشکلات

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئرفاوئڈیشن ہیماٹالوجی سنٹر کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ رمضان، لاک ڈاؤن اور عید کی چھٹیوں کے باعث عطیات خون میں انتہائی حد تک کمی آئی ہے جس کی وجہ سے تھیلی سیمیا کے مریض بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ درپیش مشکل صورتحال کے باوجود امراض خون میں مبتلا بچوں کو انتقال خون سمیت علاج معالجہ کی دیگر تمام تر سہولیات بلامعاوضہ اور بلاتعطل فراہم کی جا رہی ہیں،عوام خون کے عطیات دےکر معصوم جانوں کی سانسیں بحال رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں، صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا کہ فرنٹیئرفاؤنڈیشن پشاور،کوہاٹ اور سوات سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر 60سے 70مریض بچے ایسے آتے ہیں جنہیں خون مہیا کیاجاتا ہے تاہم اس کے مقابلے میں جمع ہونے والے خون کے عطیات انتہائی کم ہیں جس کے باعث معصوم بچوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زندگی کیلئے سسکتے تھیلی سیمیا فیلوز کو بروقت انتقال خون کیلئے خون کے عطیات دیں۔
تازہ ترین