• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کے معاملے پر مسلم ممالک جاگ جائیں،قاضی فتح الباری

پشاور(جنگ نیوز)ممتاز عالم دین قاضی فتح الباری رستمی نے نواکلی رستم قاضی مسجد فتح العلوم میں سے قبل اپنے گفتگو میں فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور جارحیت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مذمت کی اور مسلمانوں اور تمام مسلم ممالک کے ذمہ داروں کو جاگنے کی اپیل کی۔ کیونکہ آج بیت المقدس پر قبضہ ہے۔ اگر یہ عادت ڈالی گئ تو پھر وہ مزید آگے قدم رکھ سکتے ہیں۔ ہم اپنے مقدس مقامات پر قبضہ تو بڑی بات ہے ہتک امیز اشارہ بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے سارے ملک میں عید کے حوالے سے وحدت اتفاق پر سرکاری غیر سرکاری ہلال کمیٹیوں۔چیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر ازاد کی بصیرت کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں مولانا نورالحق قادری اور محمد طاہر اشرفی کی خدمات کو بہتر اور احسن قرار دیا۔
تازہ ترین