• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین المذاہب ہم آہنگی قوت برداشت کادرس دیتی ہے، احسن اکبر آفریدی

پشاور( وقائع نگار)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان ضلع پشاورکے نومنتخب سینئروائس چیئرمین احسن اکبرخان آفریدی اوروائس چیئرمین جاویداکبرخان آفریدی نے کہاہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی قوت برداشت کادرس دیتی ہے یہ بڑھتے ہوئے سیاسی اور معاشی عدم اطمینان میں مختلف مذہبی عقائد کے ماننے والوں کے مابین پرامن بقائے باہمی، خوشحالی اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے ناگزیر ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزیاسین آبادمیں منعقدہ پروقارتقریب کے دوران کیا،قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے چیئرمین و معروف عالم دین علامہ محمدشعیب نے خصوصی طورتقریب میں شرکت کی جبکہ پاکستان تحریک استقلال کے سابق صوبائی چیئرمین و سابق ممبرڈسٹرکٹ کونسل حمید اکبر خان آفریدی سمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات بھی موجودتھیں،تقریب کے دوران احسن اکبرآفریدی کوبین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کاضلع پشاورکیلئے سینئروائس چیئرمین اورجاویداکبرآفریدی کوپشاورکاوائس چیئرمین منتخب کیاگیا،قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کی جانب سے اس امر کاباقاعدہ اعلامیہ جاری کردیاگیاہے،تقریب سے خطاب میں جاویداکبرآفریدی اوراحسن اکبرآفریدی نے مزیدکہاکہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ انصاف اور یکساں سلوک کریں، کثیر مذہبی ریاست کی حیثیت سے پاکستان مذہبی اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک، عدم توازن اور انہیں نظرانداز کرنے کا متحمل نہیں ہے، وطن عزیز کی موجودہ صورتحال میں تمام عقائد کے حامیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ رواداری، امن، صبر اور بین المذاہب ہم آہنگی کی حکمت عملی پر عمل پیراہوں ۔
تازہ ترین