• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ درختوں کی نگہداشت کیلئے تگ و دو کریں‘نایاب اشرف

پشاور (جنگ نیوز) ماہر تعلیم و ماہر ماحولیات نایاب اشرف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے کے لئے سائنسی اور عملی اقدمات ناگزیر ہیں۔انہوں نے آن لائن سیمینار میں عوام اور خاص طور پر طلباء و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خود کو فوٹو سیشن تک محدود نہیں رکھنا چاہئے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ناصرف درخت لگانے چاہئیں بلکہ ان کی نگہداشت اور حفاظت کے لئے تگ و دو کرنا چاہئے تاکہ مستقبل کے چیلنجز اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے باآسانی نمٹا جاسکے۔ واجد علی خان نے سرکاری اور نجی اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں مصروف عمل رکھ کر درخت لگانے اور انکی حفاظت کرنے پر نمبرز کے ساتھ انعام و اکرام سے نوازا جائے۔
تازہ ترین